ملتان ( سٹاف رپورٹر ) چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ غضنفر ملک، مرکزی سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نےسی پی او ملتان رانامنصورالحق سے ان کے دفتر میں پی سی ایل میچز کے شیڈول اور تاجران و شہریوں کو درپیش مسائل اور تحفظات کےحوالےسے خصوصی ملاقات کی، اس دوران سی پی او ملتان رانا منصورالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہریوں کےجان ومال کا تحفظ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات میرا نصب العین ہے، پی سی ایل میچز کےروٹ کے حوالہ سے فوری اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔