کراچی(آئی این پی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سفارش کی ہے کہ امریکی ڈالر کے بجائے چینی اور ترک کرنسی میں ایل سیز کھولی جائیں۔یوآن، لیرا میں ایل سیز کھولنے کا حتمی فیصلہ وزارت تجارت کرے گی، دواساز انڈسٹری بیشتر خام مال چین اور تائیوان سے درآمد کرتی ہے جبکہ میڈیکل ڈیوائسز یورپ سے براستہ ترکی درآمد کی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ امپورٹ ایل سیز نہ کھلنے سے فارما انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت صحت ڈریپ کی سفارشات جلد وزارت تجارت کو ارسال کرے گی۔