پشاور (جنگ نیوز) ہری پور انتظامیہ کو فلور مل مالکان سے شکایت موصول ہوئی کہ سرکاری آٹے کو نجی ملوں کے بیگ میں پیک کر کے مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹونے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آٹا برآمد کرلیا اور اس کاروبار میں ملوث دو افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کرا دی جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔