• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹ میں اعتراض، کیسے کہہ دیا پارلیمنٹ متنازع ہوگئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ایوان بالا میں سینیٹرز نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر اعتراضات اُٹھا دیئے ،سینیٹرز نے کہا کہ چیف جسٹس نے کیسے کہہ دیا پارلیمنٹ متنازع ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا ، عرفا ن صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کچھ ایسے بیانات دیئے جس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا ، چیف جسٹس کی جانب سے یہ کہنا کہ پارلیمنٹ نامکمل ہے انتہائی نامناسب ہے،ہم عدلیہ کے فیصلوں کے سامنے سر جھکائیں گے مگر آئے روز چابک لیکر پارلیمنٹ کی پشت پر نہ ماریں، اگر ہم ججز کے بارے میں بھی ایسے ریمارکس دیں تو کیا وہ قا بل قبول ہونگے، پارلیمنٹ اکثریت کانام ہے ،یہ ہماری توقیر اور تکریم اور پارلیمنٹ کے عزت اور وقار پر حملہ ہے ،نہ عدلیہ عوام کی نمائندہ ہے اور نہ ہی فوج عوام کی نمائندہ ہے بلکہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، عوام کے نمائندوں کے ساتھ تضحیک امیز برتاؤنہ کریں۔

 سینٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ ججز کا بیان جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہےگزشتہ دوتین دنوں سے سپریم کورٹ سے جو بیان آیا ہے وہ جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد غیر آئینی نہیں۔

اہم خبریں سے مزید