اسلام آباد (جنگ نیوز) 11فروری انقلاب اسلامی ایران کی فتح کا دن ہے اور اب جبکہ ایران کی بہادر قوم انقلاب اسلامی کی فتح کی 44ویں سالگرہ منانے کیلئے خود کو تیار کر رہی ہے، بے شمار رکاوٹوں کو کامیابی کے ساتھ اُتار چڑھاؤ کے باوجود فتح میں بدل دیا گیا ہے۔ وہ قوم جس نے اپنے لئےخود ارادیت، آنے والی نسلوں کی تقدیر اور اسباب و اقدار کی سربلندی کا عزم کر رکھا تھا، وہ اب اپنی شان و شوکت کے مقام پر کھڑی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق سازشوں، مکاریوں اور دشمنوں کی کوششوں اور رکاوٹوں کے باوجود جو ایرانی قوم کی ترقی کی راہ میں کھڑی کی گئیں اور جن کا مقصد ایران کو اسکے نظریات اور اہداف کے حصول سے روکنا تھا، ایران پھر بھی مضبوط ہو کر ابھرا۔ ایران آج پہلے سے بہت بہتر‘ ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم اپنا سفر ترقی کی جانب جاری رکھے گی۔ ایرانی قوم اب بہتر اورخوشحال مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔ ایران اور پاکستان دو ہمسایہ اور برادر ملک ہیں۔ یہ دونوں قومیں گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتے رکھتی ہیں اور 7دہائیوں سے زیادہ عرصے سے امن اور دوستی کے ساتھ ایک ساتھ رہ رہی ہیں۔