• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ اتوار کوبھی کھلی رہی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ اتوار کوبھی کھلی رہی اور ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹیسٹ لئے گئے ،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے ویژن اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ نے ہفتہ بھر چوبیس گھنٹے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کاسلسلہ شروع کردیاہے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہےکہ آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں ہفتے کے ساتوں دن 24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید