لاہور(خصوصی رپورٹر)آذر بائیجان سے سات رکنی ثقافتی وفد سات روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا۔لاہور پہنچنے پر وفد کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب اور فارن آفس کے افسران نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ وفد لاہور میں تین دن قیام کرے گا۔دو دن اسلام آباد میں قیام کرکے 18 فروری کو لاہور سے آذر بائیجان روانہ ہوگا۔ وفد نے ثقافتی ورثہ کی بحالی کی تعریف کی۔آذر بائیجان کے وفد نے مسجد وزیر خان، فقیر خانہ میوزیم، لاہور قلعہ شیش محل اور بارود خانہ بھی دیکھا۔لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے فوکل پرسن رانا علی حیدر اور فاطمہ نے ثقافتی ورثہ پر وفد کو بریفنگ دی۔