کراچی ( اسٹاف رپورٹر)الیکٹرک بس سروس کا ایک اور بڑا فلیٹ کراچی پورٹ پر پہنچ گیا، صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے17فروری کو سکھر کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس اور18فروری سے حیدرآباد میں خواتین کے لئے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اس کے بعد 20فروری سے کراچی میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کے مزید روٹس میں اضافہ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فوری طور پر عمران خان ، صدر عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائےصوبائی وزیر نے یہ خوشخبری پیپلز بس سروس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنائی اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ، حیدرآباد اور لاڑکانہ کے بعد 17 فروری سے سکھر کے عوام کو جدید اور سستی بس سروس کی سہولت میسر آ جائے گی۔