• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 50 دکانداروں کو نوٹسز ٗجرمانے ٗدو آٹا ڈیلرز کا کوٹہ کینسل

پشاور ( وقائع نگار) راشننگ کنٹرولر جمشید خان آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کمال نے پھندو روڈ،غز چوک ارمڑ، جی ٹی روڈ،جھگڑا اور چمکنی کے علاوہ پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں موجود متعدد آٹا ڈیلرز نان بائی قصائی دودھ فروش ہوٹل اور کباب فروشوں کی دکانوں کو چیک کیا سرکاری نرخ نامہ اور آٹا ڈیلرز کی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ہدایت کی کہ سرکاری سستا آٹا کی شفاف اور منصفانہ تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے پر دوکاندارو ہوٹلوں دودھ فروشوں اور قصائی کو جرمانہ کیا آٹا ڈیلرز ریکارڈ نہ رکھنےاور سرکاری آٹا میں خورد برد کرنے پر 02 آٹا ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری کوٹہ کینسل کردیا راشنگ کنٹرولر جمشید خان آفریدی کے مطابق دو دن کے اندر ڈپٹی کمشنر پشاور کا سرکاری آٹا ڈیلرز لسٹ پر کوٹہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید