ملتان (سٹافرپورٹر)آئی جی پنجاب نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کو تبدیل کردیا۔ایس ایس پی آر آئی بی راؤ نعیم کو چیف ٹریفک آفیسر ملتان کا چارج دے دیا گیا جبکہ ہما نصیب کو ایس ایس پی آر آئی بی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی آفس سے دونوں آفیسران کو آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اسکا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں متعدد ڈی ایس پیز کے تبادلے بھی کردیئے گئے ہیں ڈی ایس پی مخدوم رشید کو ممتاز آباد جبکہ ڈی ایس پی نیو ملتان کو رحیم یار خان ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔