• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بحران کا خطرہ، معیشت کیلئے عوام کی قربانی کرکٹ جنون عروج پر، تفصیل ”جیو پاکستان“ میں

کراچی (جنگ نیوز) الیکشن نہ کرانا آئینی بحران کا خطرہ نہ بن جائے، حکومت کو فیصلہ سوچ سمجھ کر لینا ہے۔ اِدھر معیشت بحالی کیلئے عوام قربانی دے رہی ہے، سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ بھی ایک پیج پر آئیں۔ وہاں بینک ایجنٹوں کا روپ دھارے فراڈیئے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، اسٹیٹ بینک کو کردار ادا کرنا ہوگا،۔اور قلندرز وسلطان کے بعد کنگز اور زلمی کا تگڑا میچ، کرکٹ جنون ابھی سے چھا گیا۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح 9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید