اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق صدر چیمبر آف کامرس ظفر بختاوری کی سربراہی میں اسلام آباد اور چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں اسلام آباد اور چکوال میں انڈسٹری سے وابستہ معاملات اور دیگر ملکی معاشی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا۔ سپیکر نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کاروباری برادری کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔