• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں افغان مہاجرین کیلئے پینے کے پانی کی سکیموں کا افتتاح

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع کوہاٹ میں افغان مہاجرین کے لئے پینے کے صاف پانی کے مختلف سکیموں کا افتتاح کیا گیا،کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا اور یونیسیف کے عہدیداروں نے یونیسیف کے تعاون سے چیچنہ اور گمکول کیمپ میں بدھ کے روز پینے کے صاف پانی کیلئے قائم کردہ مختلف سہولیات کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین سے چیف کوآرڈینیٹر محمد فخر عالم خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر فتح اللہ خان کنڈی سمیت یونیسیف کے حکام اور مہاجرین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد فخر عالم خان نے یونیسیف کے کاموں کی تعریف کی اور کمیونٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔یونیسیف کے کنٹری ہیڈ نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مہاجرین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ نئی مکمل ہونیوالے سکیموں میں ایک سکیم پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (PCRWR) کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے جسکا مقصد زیرزمین پانی کی سطح کو قائم رکھنا ہے تاکہ خشک سالی کی صورت میں بھی لوگوں کو صاف پانی کی مسلسل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔دیگرسکیموں میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل، ہاتھ دھونے کے اسٹیشن اور پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک شامل ہیں۔
پشاور سے مزید