• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے کارڈیالوجی ہسپتال کے راستوں کی بندش کیخلاف درخواست ناقابل سماعت

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی ایس ایل سکیورٹی کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال کو جانے والے راستوں کی بندش کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔اس کیس میں پیٹشنر نوشین افشاں بلوچ سابق لائبریری سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ہائیکورٹ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچزکے دوران کارڈیالوجی ہسپتال کے راستے بلاک کیے جاتے ہیں۔
ملتان سے مزید