لاہور ( کورٹ رپورٹر )پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین بشارت اللہ خان چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چوہدری اور ممبران پنجاب بار کونسل سردار عبد الباسط خان بلوچ، چوہدری عمران حسین چٹھہ، حاجی محمد افضل دھرالہ ،ملک سکندر حیات ننگانہ، محمد ناصر جوئیہ، اوراخترعلی محمود چہو نےکہا آج بہاولپور ڈویڑن کی تمام بار ایسوسی ایشنز مکمل ہڑتال ہوگی، وکلاءعدالتوں میں پیش نہ ہوں گے اورانہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ سول جج بہاولنگراختر علی کا تبادلہ کیا جائے۔