• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے اثرات، وزیراعظم کے دفتر نے اضافی فنڈز مانگ لئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم آفس ( انٹرنل ) کے اخراجات منظوور شدہ بجٹ سےبڑھ گئے ہیں اور وزیر اعظم آفس نے ساڑھے سات کروڑ روپے اضافی اخراجات کیلئے فنانس ڈویژن ے رجوع کر لیا ہے۔

ذ رائع کے مطا بق مہنگائی کے اثرات وزیر اعظم آفس تک بھی پہنچ گئے ہیں جن سے عہدہ برآ ہونے کیلئے اضافی فنڈز مانگ لئے گئے ،فنڈزوزیراعظم کی سرکاری مصروفیات پرآنے والےاخراجات کی مد میں مانگے گئے

 وزیر اعظم آفس انٹرنل نے باقی ماندہ مالی سال کیلئے فوری طور پر فنڈز مانگے ، فنا نس ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجٹ سختی سے کفایت شعاری اقدامات کے تحت استعمال کیا جارہا ہے ، مختلف ہیڈز کے تحت قیمتیں بڑھنے سے اخراجات میں اضافہ ہوا

 ملازمین سے متعلق اخراجات پر بھی نظرثانی کی گئی لہذا موجودہ فنڈ سے اخراجات پورا کرنے میں مشکل پیش آرہی ہیں ۔

ذ رائع کے مطا بق وزارت خزانہ نے وزیر اعظم آفس کیلئےساڑھے7کروڑروپے اضافی دینے پر اتفاق کر لیا ہے،وزیر اعظم آفس انٹرنل کی جانب سے اضافی فنڈز کیلئے سمری بھجوائی گئی ، وزیر اعظم آفس انٹرنل وزیر اعظم کی سرکاری کمٹمنٹس کے انتظامات کا ذمہ دار ہے۔