• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا میڈکس کے عالمی دن سے متعلق شہباز شریف ہسپتال میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ملتان میں پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کیک کٹنگ کی تقریب ہوئی ۔ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہدریاض سہرانی ، ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹریونس ملک ،ڈاکٹرمحمد عمیر بھی شریک تھے۔ملک عمران یوسف، شیخ بلال قریشی ،کاشف الیاس ،ملک نعمان مشتاق ، ذیشان علی قریشی و دیگر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کو درپیش تمام مسائل فوری طورپرحل کیے جائیں۔
ملتان سے مزید