• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ، چوہدری پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کی مذمت

لاہور ( جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی آڈیوز کے خلاف مسلم لیگ نے شملہ پہاڑی چوک میں رانا مشہود لاہور اور ملک سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مہر اشتیاق میاں مجتبی شجاع مرزا جاویدسید توصیف شاہ حاجی امداد حسین میاں محمود ،مشتاق مغل عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔بعدازاں میاں مجتبی شجاع ور مرزا جاوید کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی لیک ہونے والی آڈیوز کا فرانزک کرایا جائے اگر وہ ٹھیک ثاب ہوں تو اس پر ایک سپریم جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کر کے خود بھاگ رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف اور حواریوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کی،نواز شریف کے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا، ان کی حکومت ختم کر کے ملکی ترقی کا پہیہ روک دیا ا، انہوںنے کہا کہ اصل میر جعفر اور میر صادق خود عمران خان ہیں جو کسی قانون کو آئین کو نہیں مانتے ۔
لاہور سے مزید