• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل پشاور کی محبت دل میں لئے رخصت ہو رہا ہوں، ریاض خان محسود

پشاور (لیڈی پورٹر)اہل پشاور کی محبت دل میں لئے رخصت ہو رہا ہوں پشاور کے عوام سے جدا نہیں اور قریب آگیا ہو پختون معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے ذاتی طور پر کوششیں جاری رکھوں گا منشیات کے عادی افراد کی بحالی پروگرام سے روحانی تسکین ملا انشااللہ بہت جلد پختون معاشرہ نشے کی لعنت سے پاک ہوگا ریگی للمہ تنازعہ کے خاتمے کے لئے بھی کوششیں جاری رہیں گی پشاور اپ لفٹ پروگرام کی تکمیل سے پشاور دنیا کے صف اول کے شہروں میں شمار ہوگا ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اپنے اعزاز میں کمشنر پشاور آفس کے اسٹاف کی جانب سے الوداعی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ بحیثیت کمشنر پشاور ڈویژن ڈیڑھ سالہ دور میں کوششیں کی کہ پشاور اور پشاور کے عوام کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے سکوں جس کے لیے بھرپور کوششیں کی اور انہیں کوششوں کی بدولت نشے سے پاک پشاور مہم میں،سرحدی تنازعات اور زمینوں کے بڑے اور عرصہ دراز سے جاری تنازعات کے حل میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی الوداعی پروگرام سے ایڈیشنل کمشنر پشاور کاظم جان، سیکرٹری ٹو کمشنر پشاور محمدعارف، اسسٹنٹ کمشنر پشاور ہاشم راو، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اکبر افتخار اسسٹنٹ کمشنر ریونیو افتخار الدین، اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل گل رحمان مروت اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اجلاس کے آخر میں اسٹاف کی جانب سے تبدیل ہونے والے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو سوینئر پیش کیا گیا۔
پشاور سے مزید