• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا توڑ، بھارت کو ساتھ ملانے کی امریکی کوششیں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر )امریکی سینیٹ میں اکثریتی رہنما چک شمر نے کہا کہ امریکا اور یورپ کو چین کو مات دینے کے لیے بھارت جیسے ممالک کو ساتھ ملا کر چلنا چاہئے اس مقصد کےلیے وہ بھارت بھی جائیں گے۔ بین الاقوامی جمہوری آرڈر کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جارحانہ رویہ کے دبائو میں آکر بکھرنا نہیں چاہئے۔ مقابلے کےلیے ورلڈ جمہوری آرڈر کو مضبوط و مستحکم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے خلاف چین اپنی جارحیت میں اضافہ کرتا جارہا ہے۔ مثال کے طور پر مصنوعی انٹیلی جنس نے چین کواس قابل بنادیا ہے کہ وہ اپنے عوام کی نگرانی کرے اورا نہیں دبائے رکھے جسکا کبھی تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ اب چین کے اس چیلنج سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔ اگر امریکا اپنے بحر اوقیانوس پار کے اتحادیوں کےساتھ مل کر معاشرے میں مصنوعی انٹیلی جنس مناسب طور پر استفادہ کرے اور چین کو اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے روکے تواس کے آمرانہ منصوبوں کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید