سکھر(این این آئی) ٹیکس میں اضافے کے بعد سگریٹ فی پیکٹ 70فیصد اضافہ ، مارکیٹ سے سگریٹ غائب، اسموکرشہری پریشان ، مہنگے داموں سگریٹ خریدنے پر مجبور،تمباکو انڈسٹری ٹیکس چوری کرنے میں مصروف ، دکانداروں کی چاندی ہو گئی ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ، متاثرہ شہریوں نے بالا حکام سے اضافی رقم وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس ڈیوٹی میں اضافے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی دکانداروں نے سگریٹ مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دی ہے اور مختلف سگریٹ برانڈ کے فی پیکٹ قیمت 70فیصد اضافہ کر کے مارکیٹ سے منافع خوروں نے سگریٹ غائب کر دی جس کے باعث تمباکو نوشی کرنے والے اسموکرشہری پریشان حال دکھائی دے رہے ہیں اورمجبوراً مہنگے داموں سگریٹ خریدنے پر مجبورہو گئے ہیں۔