• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ اور واشنگٹن کو مل کر آگے بڑھنا چاہئے، سابق چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) سابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کو تصادم کی بجائے مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا اور سرد جنگ کے دوران ہونے والی غلطیوں سے بچنا چاہیے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وانگ یی کا یہ بیان انہیں حکمران کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے دفتر کی سربراہی سونپے جانے کے بعد سامنے آیا۔پارٹی کے سرکاری جریدے ’سیکنگ ٹروتھ‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں وانگ نے بڑے ممالک پر زور دیا کہ وہ 2022کے دوران روس کے ساتھ چین کے مضبوط تعاون کی طرح کئی چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک مثال قائم کریں۔انہوں نے مزید لکھا:’گذشتہ ایک سال کے دوران ہم نے دنیا کے دو بڑے ممالک چین اور امریکا کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ بلا روک ٹوک چلنے کیلئے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے۔‘ونگ نے کہا کہ ’دونوں ممالک کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور دونوں کیلئے فائدہ مند تعاون کے ساتھ مل کر چلنے کا راستہ تلاش کرنا اور چین امریکا تعلقات کو بہتر اور استحکام کی درست راہ پر گامزن کرنا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید