• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی ذمہ دار سابق حکومت شہباز شریف حالات پر قابو پالیں گے، رمضان اعوان

ملتان(سٹاف رپورٹر) میاں نواز شریف جانثارتحرک کےچیئرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار سابق حکومت ہے جنہوں نے غلط معاہدے کرکے پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ حالات کس کی وجہ سے خراب ہیں مگر شہباز شریف بہت جلد حالات پر قابو پا لیں گے، اگر عمران خان وزیر اعظم ہوتے تو ملک دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک طیب ارائیں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قسور بھٹی ستار خان زاہد مسعود نمیر علی اور دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید