لاہور(اپنے نامہ نگار سے)شیخ رشید صدر مملکت کو غیر آئینی اقدام پراکسا رہے ہیں،آئین کے تحت صدر صرف قومی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار قائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی والا خبروں میں رہنے کیلیے لمبی لمبی چھوڑتا ہے۔اعلی عدلیہ شیخ رشید کے بیانات کا فوری نوٹس لے۔ا نہوں نے کہا کہ خود کو گرفتاری کیلئے سب سے پہلے پیش کرنے کا دعویٰ کرنیوالے کی چند دن قبل کی تصویر قوم کو نہیں بھولی۔ پیپلز پارٹی سیاست میں برداشت اور باہمی احترام پر یقین رکھتی ہے۔