• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف بدنیتی کے نکتے پر ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری بنتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے ایک مقدمے میں آبزرویشن دی ہے کہ صرف بدنیتی کے نکتے پر ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری بنتی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ہم نے کہانی نہیں قانون کو دیکھنا ہے،تاہم فاضل وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے تو درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے انہیں درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے خارج کردی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز ضمانت کے ایک مقدمہ کی سماعت کی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملزم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ناقابل ضمانت جرم میں ملزم کو ضمانت قبل ازگرفتاری کیسے دے دیں؟فاضل وکیل نے مقدمے کے حقائق بتانا شروع کیے تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ کہانیاں پولیس کو سنائیں عدالت کو نہیں،ہو سکتا ہے آپ کی کہانی پر تفتیشی ایف آئی آر ہی خارج کردے،ہم نے کہانی نہیں قانون کو دیکھنا ہے،بتائیں آپ کے کیس میں بدنیتی کہاں ہے ۔
اہم خبریں سے مزید