• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے تعلقات اور ایران کو روکنا باہمی مقاصد ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

ریاض (شاہدنعیم ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قیام اور ایران کی جارحانہ عزائم کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے،سعودی عرب کے ساتھ پرامن اسرائیلی تعلقات اور ایران کو روکنا باہم مربوط مقاصد ہیں،یہ دونوں مقاصد’ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں‘۔ اتوار کو اسرائیلی میڈیا ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ بہت بڑی سفارتی پیش رفت ہو گا اور انہیں توقع ہے کہ ’سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے اسرائیل کے باقی عرب دنیا کے ساتھ تعلقات بدل جائیں گے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل فلسطین نہیں بلکہ اسرائیل عرب دشمنی کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید