میونخ (اے ایف پی) امریکی خلائی آپریشنز کے سربراہ جنرل بریڈلے چانس سالٹزمین نے خبردار کیا ہے کہ اب خلا میں سب سے بڑا خطرہ چین بن گیاہے۔ یہاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ چند برسوں میں ہی خلا میں بالادستی کی جدوجہد میں بنیادی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ کرہ ارض پر اسلحے کی دوڑ ہے اس سلسلے میں انہوں نے چین کو سب سے بڑی آزمائش اور خطرہ قرار دیا اس کے بعد روس کا نمبر آتا ہے یہ ہتھیاروں کی دوڑ میں امریکا کے سب سے بڑے اسٹریٹجک حریف ہیں جو اینٹی سیٹلائٹ میزائل بھی تیار کررہے ہیں جو زمین سے خلائی مدار پر مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔