نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں) بھارت میں قوم پرست حکمراں جماعت بی جے پی اور انتہا پسند شیو سینا میں ٹوٹ پھوٹ، اور تنازع مزید شدت اختیار کر گیا، شیوسینا نے بھی مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ کیا بھارتی عوام ایسے شخص کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کریں گے جس کے جرائم کے ثبوت آ چکے ہیں، مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت آ چکے۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی کا عسکری وِنگ شیو سینا بھی مودی سرکار پر برس پڑا، شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اٹل بہاری نے گجرات فسادات کے دوران مودی کو راج دھرما نبھانے کا حکم دیا تھا، واجپائی نے مودی کو فسادات کے دوران اخلاقی ذمہ داری دی تھی۔