• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق نواز جھنگوی نے مدحائے صحابہؓ کا فریضہ سر انجام دیا، محمد عمر توحیدی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نےکہا ہے کہ امیر عزیمت حق نواز شہید ایک عبقری صفت انسان تھےجن پر تاریخ نے اثر نہیں ڈالا بلکہ وہ اپنے زور بازو سے تاریخ بنا کر گئے، شہید رہنما نے حرمت و ناموس صحابہ کا علم اٹھایا اور مدحائے صحابہؓ کے ابلاغ کا تاریخی فریضہ سر انجام دے کر حجت تمام کی۔ یوم شہادت حق نواز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر توحیدی نے کہا کہ وہ گریباں کے چاک سے تحفظ ناموس صحابہ کا پھریرا بنا کر نکلے، وہ چلے تو تنہا تھے شہید ہوئے تو لاکھوں لوگ عظمت و ناموس صحابہ کا جھنڈا اٹھائے کھڑے تھے، حق نواز نے پھولوں کی سیج کی بجائے خار زاروں کا راستہ چُنا اور اس راہ پر چلتے ہوئےان کے قدم آبلہ پا اور ہاتھ قلم ہوئے، ظلم کا وہ کون سا انداز تھا جو ان سے روا نہ رکھا گیا اور تشدد کا وہ کون سا طریقہ تھا جو ان پر آزمایا نہ گیا لیکن آفرین ہے اس مرد حُر پر جس نے اپنا موقف بدلا نہ راستہ، اس نے ہمیشہ گولی اور گالی کا جواب دعوت و دعا سے دیا اور زندگی کی آخری سانس تک اپنی پرامن جدو جہد جاری رکھی،ان کا نام تاریخ کے ابدی کرداروں میں نقش ہے۔
یورپ سے سے مزید