• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت کیخلاف مقدمات کی سماعت سے 2 ججز کی دستبرداری کیلئے ن لیگ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے اعلیٰ عدلیہ کے دو ججوں کا (ن) لیگ سے رویہ متعصبانہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم پارٹی قیادت کے خلاف مقدمات کی سماعت سے دو ججز کو دستبردار کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی،ایک بیان میں رانا ثنا نے کہا کہ ان دو ججوں کا رویہ متعصبانہ ہے، ایک جج نواز شریف کےکیس میں نگران جج رہے دوسرےجج کی آڈیو لیک کا ناقابل تردید ثبوت آچکا، اعلیٰ عدلیہ کے دو ججوں کا مسلم لیگ (ن) کے لیے رویہ متعصبانہ ہے، ان میں سے ایک جج نواز شریف کےکیس میں نگران جج رہے لہٰذا ان سے انصاف کی توقع نہیں اور دوسرےجج کی آڈیو لیک کا ناقابل تردید ثبوت آچکا، ان کی غیر جانبداری پرسوال اٹھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جج نواز اور شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں، پاناما، پارٹی لیڈر شپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس اور رمضان شوگر ملزکیس اس فہرست میں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید