کراچی(نیوزڈیسک)جرمنی نے برلن میں قائم ایرانی سفارتخانے کے دو ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ایران نے ایک دہری شہریت رکھنے والے جرمن شہری کو پھانسی کی سزا سنائی جس پر جرمنی نے یہ اقدام کیا ہے۔گزشتہ روز تہران کی ایک عدالت نے ایرانی نژاد جرمن شہری جمشید سرمد کو دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ہدایات دینے کے الزام میں ملوث قرار دے کر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔جمشید کے پاس امریکا کی مستقل رہائش بھی ہے، اس پر 2008کے دوران شیراز کی ایک مسجد پر بم حملے کا ماسٹرمائنڈ ہونے کا الزام ہے۔