لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے سنٹرل جیل ساہیوال کے اچانک دورے کے دوران کھانے کا معیار بہتر نہ ہونے پر بطور کچن انچارج ڈیوٹی پر مامور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر عملے کے خلاف موقع پر موجود ڈی آئی جی ساہیوال ریجن کو فوری انکوائری کر کے ضابطے کی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے جیل افسران کو کھاناکھلاکر معیار بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بیمار اسیران کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر بیمار اسیران کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کیا جائے۔ قیدی بارکس میں بڑے سائز کی LCD/LED نصب کرنے کا بھی حکم دیا ۔