• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 کا ٹولہ موجودہ حالات کا ذمہ دار، سازش اصل میں نواز شریف کیخلاف ہوئی، مریم نواز

سرگودھا (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اصل سازش سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف ہوئی تھی ‘5کا ٹولہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دارہے ‘عوام کوپتہ ہے بنچ فکسنگ ہورہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سرگودھامیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے اسکرین پر پانچ افراد کی تصاویر چلا دیں جن میں جنرل (ر)فیض حمید،ثاقب نثار‘ آصف سعید اور دیگر دوجج شامل تھے۔مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ اس ٹولے کا سرغنہ جنرل (ر) فیض حمید تھا جس نے خود کو پاکستان کا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرلیا تھا،اس نے چیف بننا تھا تو مہرے اور سیاسی چہرے کی ضرورت تھی ،نواز شریف تو مہرہ نہیں بن سکتا تھا اس لیے عمران خان گھڑی چور کو اپنا مہرہ بنایا، جب اسٹیبلشمنٹ نے اپنے کندھوں سےگند کا ٹوکرا جس کا نام عمران خان ہے اتار کر پھینک دیا تو یہ ٹوکرا دو تین ججز نے اٹھا لیا‘عمران خان کی سیاسی موت کو زندگی دینے کیلئے دو ججز پھر میدان میں آگئے ہیں‘یہ فیض کی باقیات ہے جو آج بھی کہیں بیٹھ کر آپریٹ کر رہا ہے؟اگر اس فتنے کو سپریم کورٹ کے چند ججز کی طرف سے ریسکیو کیا جائے گا تھپکی ملے گی تو بتاؤ پاکستان کہاں جائے گا،کارکنوں کیلئے جیلیں اپنے لیے بیلیں، ڈر سے پلستر نہیں اتر رہا ہے‘ آج نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری پرویز الٰہی نے اٹھالی ہے ۔مریم نوازنے کہاکہ آج جب عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا، اسمبلیوں سے باہر آنا پڑا، اس کو استعفے دینے پڑے اور اس کی ہر چیز ناکام ہوئی تو اس کو واپس لانے کا بیڑا ان دو ججز نے اٹھالیا۔آج جب عمران خان کی سیاسی موت نظر آرہی ہے تو اس کی سیاسی موت کو زندگی دینے کیلئے دو ججز پھر میدان میں آگئے ہیں، یہ فیض کی باقیات ہے جو آج بھی کہیں بیٹھ کر آپریٹ کر رہا ہے۔پرویز الہٰی کی آڈیو لیک اور سپریم کورٹ از خود نوٹس پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا کے عوام کو پتا ہے کہ بینچ فکسنگ ہورہی ہے۔بجائے اس کے کہ ان دونوں ججز کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرتے، وہ دو ججز جو سینئر ہیں جن کے کردار پر آج تک کسی نے انگلی نہیں اٹھائی ان دونوں ججز کو شامل نہیں کیا لیکن ان کو شامل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ گھڑی چور کان کھول کر سن لو، وہ اسٹیبلشمنٹ جو تمہیں کندھوں پر بٹھا کر لائی تھی وہ جا چکی ہے اور عدلیہ میں سے جو سہولت کار ڈھونڈے وہ تمہارے کسی کام کے نہیں کیونکہ مریم نواز کو چاہے کچھ بھی ہوجائے ان کو ایکسپوز کرکے چھوڑے گی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ دنیاکی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس میں کارکن آگے اور پولیس پیچھے ہے،عمران خا ن تاریخ کے کوڑے دان میں جا رہا ہے، کل تک جیل بھرو تحریک کہنے والے آج کہہ رہے ہیں ہمیں رہا کرو۔

اہم خبریں سے مزید