• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی اور پنجاب حکومت میں معاوضے پر اختلافات، پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچ کراچی منتقل کرنے پر غور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان معاوضے پر اختلافات کے بعدپاکستان سپر لیگ8کے لاہور اور پنڈی میں ہونے والے میچ ،پلے آف اور فائنل کراچی منتقل کرنے پر غور کررہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا دعوی ہے کہ پنجاب حکومت نے 45کروڑ روپے اضافی مانگے ہیں جس کے بعد پی سی بی میچوں کو کراچی منتقل کرنا چاہتا ہے۔

جبکہ کراچی میں حکومت سندھ کو اہلکاروں کے لئے تین کروڑ روپے لئے تھے۔ اس سلسلے میں پی ایس ایل فرنچائز کا ہنگامی اجلاس جمعے کو طلب کیا گیاہے جس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل کرنے پر بات ہو گی ۔

 پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کے بعد لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرے گا۔پنجاب حکومت نے میچز کرانے کے لیے 50 کروڑ روپے طلب کئے ہیں۔پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی پہلے ہی کر دی ہے۔

پنجاب گورنمنٹ نے لائٹنگ اور سیکورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا۔

 یہ تمام اخراجات فرنچائزز کی ادائیگیوں میں سے دئیے جانے ہیں ۔ پی سی بی فرنچائزز کی ادائیگیوں میں سے یہ اخراجات دینے کے حق میں نہیں۔

کراچی میں میچز کرانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے ۔ پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جب پی سی بی بیرون ملک پیسے دے سکتی ہے تو پنجاب حکومت کو ادائیگی کرنے میں کیا حرج ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے بہترہے کہ ہم میچ امارات شفٹ کردیں۔

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی سی بی کا اپنا گراونڈ ہے اور یہاں حکومت سندھ وزیر اعلی کی ہدایت پر پی سی بی سے بھر پور تعاون کررہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید