راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نمائندہ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے گورنمنٹ شملہ اسلامیہ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے کمپیوٹر لیب، لیبارٹری اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ انہوں نےکلاس رومز میں موجود بچیوں سے ًتعلیمی و سپورٹس سرگرمیوں کے بارے گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سکولز لیول پر سپورٹس مقابلے کرائے جائیں تاکہ بچوں کو سکولز میں صحت مندانہ ماحول میسر آ سکے۔۔دریں اثنا انہوں نے کمرشل مارکیٹ میں سستا آٹا کا ٹرکنگ پوائنٹس کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے آٹا خریدنے والوں سے سے آٹے کی قیمت،معیار اور وزن کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں مختلف مقامات پر ٹرکنگ آٹا سیل پوائنٹس ہیں جہاں روزانہ ہزاروں آٹے کے تھیلے رعایتی نرخوں پر صارفین کو میسر آ رہے ہیں۔آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔