• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائر یکٹر جنرل ملٹری لینڈ زاینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل طارق ضمیر نے فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ فوڈٹیسٹنگ کے ذریعے خوراک میں ملاوٹ کے رجحان کا خا تمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ اس سے قبل ڈی جی ایم ایل اینڈ سی نے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے نئے مین گیٹ کا بھی افتتاح کیا۔
اسلام آباد سے مزید