• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے آرمی چیف، ڈی جی ISI کی ملاقات، سلامتی صورتحال پرغور

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل منیر عاصم اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے جس میں سلامتی صورتحال پرغورکیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی کابل جانیوالے وفدبارے بریفنگ،ایپکس کمیٹی کے ایجنڈے پربھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے والے اعلیٰ سطح کے وفدکے بارے میں بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پربھی مشاورت کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید