اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے افغان ٹرانزٹ سامان کی کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کسٹم حکام کی اپیلیں نمٹا دی ہیں،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاملہ ریاست کے اختیار میں ہے۔