الماتے (اے ایف پی) قازقستان نے جمعے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے روس اور چین کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے مذاکرات کئے ہیں، مغرب کیساتھ جاری تنازع کے بعد ماسکو نے اپنی توجہ ایشیا پر مرکوز کرلی ہے،گیز پروم کو تجویز کردہ نئے ٹرانزٹ روٹ سے قازقستان کو بھی گیس مہیا کی جاسکے گی ۔ یہ پائپ لائن مہنگے ترین وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں بھی گیس سپلائی کرسکتی ہے جسے بڑے پیمانے پر وسائل ہونے کے باوجود بجلی کی بندش کا سامنا رہتا ہے۔ قازقستان کی سرکاری گیس کمپنی قازق گیز کے ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ قازقستان نے روسی کمپنی گیز پروم کو چین کیلئے گیس سپلائی کرنے کے ایک نئے ٹرانزٹ روٹ کی تجویز دی ہے جبکہ مقامی گیس مارکیٹ کو بھی گیس سپلائی کو مد نظر رکھا جائے۔ اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔