• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازیاب ہونیوالی بچی اوربیٹوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، تنویر مری ایڈووکیٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوہلو سے تعلق رکھنے والےتنویر مری ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہےکہ خان محمد مری کے بازیاب ہونے والی بچی اوربیٹوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، یہ بات انہوں نے خان محمد مری کی اہلیہ،بیٹی اور بیٹوں کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو میں کہی انہوں نے کہاکہ خان محمد مری کی بازیاب ہونے والی اہلیہ،بیٹی اور بیٹوں کے عدالت میں بیانات ریکارڈ کئے گئے۔جس میں انہوں نے کہاکہ انہیں سردار عبدالرحمان کھیتران نے اغواء اور قید میں رکھا تھا، ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا،تمام بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے گئے ہیں جن کی رپورٹ آجائیگی۔تنویر مری ایڈووکیٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بچوں نے اپنے بیانات میں سردار عبدالرحمنٰ کھیتران اور ان کے خاص لوگوں کے نام لئے ہیں، انہوں نے کہاکہ خان محمد مری کے دو بیٹوں کو لاہور میں رکھا گیاتھا جو وہاں سے بازیاب ہوئے۔جبکہ تین کو سردار عبدالرحمنٰ کھیتران کے بارکھان والے گھر میں رکھا گیاتھا وہاں سے انہیں کوہلو کے قریب ایک جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ سردار عبدالرحمان کھیتران اس وقت ریمانڈ پر ہے جب ریمانڈ پورا ہوگا تو اس پھر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید