اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت (آج)پیر کو دوبار ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی کیخلاف مبینہ مس کنڈکٹ پر سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی شکایت /ریفرنس کی نقول جوڈیشل کونسل کے باقی 4 ممبران کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔ شکایت گزار ،میاں داد ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ریفرنس کی نقول بذریعہ درخواست ارسال کی ہیں۔ شکایت گزار کا کہنا ہے کہ عدالتی روایات اور قواعد کے مطابق تو سیکرٹری کونسل شکایت کی نقول متعلقہ ممبران کو بھیجتا ہے لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے تاحال شکایت کی نقول تمام ممبران کو نہیں بھجوائی ہیں،اسلئے میں نے خود ہی بھیج دی ہیں۔