• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی مداخلت، پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ میں معاملات طے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے۔پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچوں کو کراچی منتقل کے بارے میں غیر یقینی کی صورتحال کا اتوار کی شام کو وزیر اعظم شہباز شریف کی مداخلت کے بعد خاتمہ ہوگیا۔وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور پنڈی میں منعقد کرنے کا اعلان کردیاگیا اس سے قبل پی سی بی 25کروڑ روپے کی رقم دینے سے انکار کررہی تھی اور میچوں کو کراچی منتقل کرنے کے لئے پلان بی پر کام ہورہا تھا۔حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، حکومت پنجاب کو 10 کروڑ روپے دے گا ۔پی سی بی اور صوبائی حکومت میں معاملات طے پاگئے جس کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے اخراجات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ دس کروڑ ہوگا، ابتدا میںپنجاب حکومت نے 90 کروڑ، پھر 45 اور اس کے بعد 25 کروڑ کی بات کی تھی۔پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی ٹیموں کے روٹس کی لائٹیں خریدے گاپی سی بی کے لائٹیں خریدنے سے رواں سال اور مستقبل میں ہر سیریز میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی،پنجاب حکومت لائٹوں کے علاوہ تمام اخراجات اٹھائے گی، گزشتہ سال میں لائٹس کی مد میں پنجاب حکومت نے لاہور میں 60 کروڑ روپے خرچ کیے،اس سال بھی یہ اخراجات 50 کروڑ سے زائد تھے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے شکر گزار ہیں۔ لاہور اور پنڈی کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسٹیڈیم کے روٹ کی لائیٹنگ کا خرچہ نگران پنجاب حکومت اٹھائے گی۔نجم سیٹھی نے یہ خوشخبری سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے روٹ کی لائٹنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔نجم سیٹھی نے اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا اور شائقین کے لیے اس کو بڑی خوش خبری قرار دیا۔کراچی میں اتوار کی شام کراچی اور ملتان کے درمیان پی ایس ایل کا آخری میچ کھیلا گیامیچ ختم ہوتے ہی کراچی سے براڈ کاسٹرز نے سامان کو پنڈی منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی۔پنڈی اسٹیڈیم میں بدھ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ کھیلا جائےگا۔لاہور میں اتوار کی شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 کروڑ روپے دینے کی پنجاب حکومت کی پیشکش قبول نہیں کی تھی اور دو ٹوک کہہ دیا تھا کہ سیکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ نہیں دیں گے۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اخراجات کرنے کی ہامی نہ بھری تو منگل سے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل ہو جائیں گے۔نگراں وزیرِ تعلیم پنجاب منصور قادر نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے حصے کے 25 کروڑ دینے سے انکار کردیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کی منتقلی کے معاملے سے آگاہ کیا۔ٹیلی فون کال پر ہوئی گفتگو میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔تاہم وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔بعد ازاں اتوار کی دوپہر پی سی بی حکام نے فرنچائز مالکان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک میٹنگ کی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی مد میں پنجاب گورنمنٹ کو ادائیگی نہیں کیا جائے گی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو سیکورٹی فراہم گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے ۔ فرنچائز کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے میچز امارات اور حتی کہ امریکہ میں کرانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے پیٹرن وزیر اعظم انٹرنیشل برانڈ کو بیوروکریٹک مداخلت سے بچائیں۔

اہم خبریں سے مزید