• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہوی زبان کے شاعر خواجہ مزمل قمبرانی کو بازیاب کیا جائے، احمد نواز بلوچ

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری ایم پی اے احمد نواز بلوچ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری ، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، میر محمد اکرم بنگلزئی،حاجی محمد ابراہیم پرکانی، حاجی لال محمد جتک ، رضا جان شاہیزئی ، حاجی عبدالغفور سرپراہ ،ظہور کرد، ڈاکٹر عبدالقاہر سرپراہ،بابل جتک، حسام قمبرانی ، کامریڈ مجید قمبرانی ، نادر جتک ، ناصر دیہوار،رحمت مینگل، سجاد قمبرانی پر مشتمل مرکزی وفد نے براہوی زبان کے شاعر خواجہ مزمل قمبرانی کی جبر ی گمشدگی پر ان کے گھر جا کر اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ بلوچ قوم سے وابستہ شعور رکھنے والے لوگوں کی جبری گمشدگیاں اور اغواء نما گرفتاریوں کو سلسلہ جاری ہے جو حکمرانوں کی شکست و بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ایسے عمل کی ملکی قوانین اور عدالتیں اجازت ہرگز نہیں دیتی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کسی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے، ہماری جد وجہد کا مقصد بلوچستان میں رونما ہونے والے ہر غیر انسانی غیر اخلاقی اقدام کیخلاف سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کرنا قومی و طنی اور انسانی فرائض میں شمار ہےاور پارٹی نے ہر وقت بلوچستان میں ہونے والی نا انصافیوں پر موثر انداز میں آواز بلند کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ براہوی زبان کے شاعر خواجہ مزمل قمبرانی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید