حوارہ / فلسطین (اے ایف پی) مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنےوالے فلسطینی اسرائیلی آباد کاروں کی انتقامی کارروائیوں کانشانہ بن رہے ہیں اور ان کے گھر ، درخت اور گاڑیاں جلادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے پیر کے روز اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے ایک قصبے کو نشانہ بنانے والے مہلک تشدد اور آگ کی قیمت چکائی جہاں 2؍ اسرائیلی بھائی مارے گئے تھے ۔اسرائیل فلسطین مذاکرات کے ایک دن کے بعد گزشتہ رات درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے شمالی قصبے حوارہ میں فلسطینیوں کے گھروں اور کاروں کو جلا دیا۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ 350 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔پیر کے روز اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے تباہ شدہ گھروں کو آگ سے سیاہ دیکھا، جلی ہوئی کاروں کی لمبی قطاریں ، شہر میں درختوں کو جلا دیا گیا اور کھڑکیوں کو توڑ دیاگیا۔قصبے کی کونسل نے بتایا کہ 30مکانات کو جلایا گیا اور نقصان پہنچایا گیا، 100سے زائد کاروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے بتایا کہ 300سے 400اسرائیلی ’انتقام‘ کیلئے حوارہ کے علاقے میں گئے اور فلسطینیوں پر تشدد کو ’جائز‘ قرار دیا۔ اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں"۔"(ہم) اس انتہائی مشکل صورتحال میں دونوں فریقوں کو کم کرنے اور الگ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں،" اہلکار نے صحافیوں کو بتایا۔ایک فلسطینی عبدالمنعم اقتاش نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی لوہار کی ورکشاپ کے باہر کھڑے تھے جب اسرائیلی آباد کاروں نے ان پر حملہ کیا۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ علاقہ چھوڑ کر گئے اور پھر قابض (اسرائیلی) فوج کے ساتھ واپس آئے، فوج نے میرے بھائی کو گولی ماری، آباد کاروں کو نہیں۔