• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ نے مقدمہ قتل میں سزائے موت اور عمر قید کے دو ملزمان بری کر دئیے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ رتہ امرال کے مقدمہ قتل میں سزائے موت اور عمر قید کے دو ملزمان کو بری کردیا۔ملزمان کمال سعید اور رزاق شاہ کی پیروی راجہ غنیم عابر خان اور سردار سہیل عصمت ایڈووکیٹس نے کی۔ایک ملزم کمال سید کو شک تھا کہ10 سال قبل اس کے والد کو گل زار سید نے قتل کیا تھا۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور مقتول کو تیس بور پسٹل سے فائر نگ کرکے قتل کیا۔موٹرسائیکل رزاق شاہ چلا رہا تھا۔ماتحت عدالت نے کمال سید کو سزائے موت اور رزاق شاہ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت عالیہ نے موقع کے گواہان کی عدم موجودگی اور جعلی پسٹل اور موٹر سائیکل ریکوری پر ملزمان کو بری کردیا۔
اسلام آباد سے مزید