اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کینیڈا میں مقیم چکوال کے رہائشی رجب حسین نے الزام لگایا ہے کہ چکوال میں بااثر قبضہ مافیا اوورسیز اور بیواؤں کی کمرشل زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہے۔ این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس نے کہا کہ چیف جسٹس‘ وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ اور آر پی او انکوائری کروائیں بصورت دیگر ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کیا جائیگا۔