• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کی ہےمیڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے رکھنی بازار میں پیش آنے والے قابلِ مذمت واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی وہ انسانوں کی شکل میں سفاک درندے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید