ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج برقرار چوری و ڈکیتی کی ایک سنچری سے زاہد مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے 25 موٹر سائیکلوں 50 زائد موبائل فونز نقدی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے مختلف علاقوں سے چوروں اور ڈاکوؤں نے عبدالعزیز، عابد، اسلم سمیت 16 شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فونز موٹر سائیکلوں، اور قیمتی سامان چوری اور چھینے لیے پولیس تھانہ گلگشت کے مختلف علاقوں سے چوروں اور ڈاکوؤں نے محمد حسین، سمیت 17 شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات موٹر سائیکلیں نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری اور چھینے لیے پولیس تھانہ نیو ملتان کے مختلف علاقوں سے چوروں اور ڈاکوؤں نے علی ،عمران ،احمد یار محمد اشفاق، سمیت 10شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کےطلائی زیورات موٹر سائیکلیں موبائل فونز نقدی اور قیمتی سامان چوری اور چھین لیے پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ہدایت اللہ سلمان نعیم سمیت پانچ شہریوں سے موبائل فونز موٹر سائیکل چوری اور چھین لی پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے مختلف علاقوں سے چوروں ڈاکوؤں نے سرور، اکبر، جبار سمیت 8 شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات جانور موبائل فونز موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چوری اور چھینے لیے پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے امتیاز کے گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ کینٹ پولیس تھانہ مظفرآباد پولیس تھانہ شاہ شمس کے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں اور چوروں نے 17 شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات موٹر سائیکلیں موبائل فونز اور دیگر سامان چوری اور چھین لیے پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان اظہر عباس کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا جبکہ دیگر 20 مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی موبائل فونز موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔