• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو میں کسی بھی قسم کی غیر منصفانہ تقسیم پر فوراً کاروائی کی جائے گی، عاطف آفریدی

پشاور (جنگ نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرون ہنگو عاطف آفریدی نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مختلف آٹا ڈیلرز کا معائنہ کیا- انہوں نے مختص سرکاری آٹے کا ریکارڈ رجسٹر چیک کیا اور ان کو آگاہ کیا کہ کسی بھی قسم کی غیر منصفانہ تقسیم پر فوراً کاروائی کی جائے گی۔کچھ ڈیلرز کو آٹا مقررہ وقت پر نہ ملنے کے بارے میں مل منیجر سے دریافت کیا۔نیز سختی سے ہدایات جاری کی کہ مختص کوٹے کے حساب سے ہر ڈیلر کومقررہ وقت پر آٹا فراہم کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔
پشاور سے مزید