• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کانفرنس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 5اور 6مارچ کو قطر میں منعقد ہونے والی کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سیز) کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو قطر کے دورہ کی دعوت قطر کے امیر کی جانب سے دی گئی تھی۔ کانفرنس کا انعقاد 5 تا 9 مارچ 2023 کو ہوگا جس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کے فروغ کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی رہنما عالمی امدادی کارروائیوں کو متحرک کریں گے تاکہ ان ممالک کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے۔ اپنے دورہ کے دوران کانفرنس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف دوحہ میں مختلف عالمی رہنماؤں، وفود کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ قطر میں کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں کے تحت ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کانفرنس میں شرکت سے کم ترقی یافتہ ممالک کی پاکستان کی جانب سے سپورٹ میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شرکت کے لئے آج قطر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید